وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار: امریکی میڈیا

— فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن کے دیگر اہم مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے ہے جس نے  مبینہ طور پر وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن کے دیگر مقامات پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 46 سالہ جیکب آرون ہِکس کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر 23 ستمبر کو ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو ای میل بھیجی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی میں دیگر مقامات پر بم دھماکا ہونے والا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ای میل موصول ہونے کے بعد ٹی وی اسٹیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا، جس کے بعد اس دھمکی سے متعلق تحقیقات شروع کی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو بدھ (7 اکتوبر 2026ء) کو گرفتار کیا گیا اور اگلے ہی روز اسے عدالت میں پیش کر کے اس پر ریاست کو دھمکی دینے کے الزامات عائد کیے گئے۔