برطانیہ، امریکا کے زیرِ استعمال فضائی اڈے میں گھسنے پر 2 افراد گرفتار

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

برطانیہ میں امریکا کے زیرِ استعمال فضائی اڈے مولزورتھ میں گھسنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے لیٹویا کے 2 شہریوں کو رائل ایئر فورس مولزورتھ کے ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کے شبے میں گرفتار کیا۔

اس سے پہلے برطانیہ کے فئیر فارڈ اڈے پر ممکنہ سکیورٹی خدشے پر امریکا نے اپنے B1 بمبار واپس بلائے تھے۔