سری لنکا کی بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمن انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا ویمن انڈر 19 ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 126رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی اچینا جنت نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکن بولرز چمودی ہیراتھ اور چمودی پرابودا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنجنا کاویندی نے 59 گیندوں پر 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔