برطانیہ کی رائل نیوی کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار 24 سالہ اہلکار ٹیڈی ینگ پر جاسوسی کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیڈی ینگ کو منگل کو بیڈ فورڈ شائر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے خلاف الزامات نومبر 2024ء سے مئی 2025ء کے دوران مبینہ سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔
لندن کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ حاضر سروس فوجی اہلکار کے خلاف الزامات انتہائی سنگین ہیں، یہ معاملہ رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ ایئر بیس پر حالیہ واقعے سے متعلق نہیں۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیڈی ینگ کو آج لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔