ایران پر امریکی حملے کی تیاری سے متعلق خبروں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔
جاپان، جنوبی کوریا، چین، ہانگ کانگ، تائیوان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینجز میں حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالرز کے اضافے کے بعد 102.3 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر بڑے حملوں کا امکان ہے۔
ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ نومبر سے پہلے ہی کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشنز 3 نومبر کو ہونا ہیں۔