سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی گاڑی فروخت کیلئے پیش

اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر—فائل فوٹو 

سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی بینٹلی فلائنگ اسپر گاڑی 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق اینڈریو کی یہ گاڑی 2025ء میں ایک خصوصی بینٹلی ڈیلر کے پاس منتقل ہوئی تھی جس دوران اینڈریو سے شاہی خطابات اور اعزازات بھی واپس لے لیے گئے تھے۔

بعد ازاں گاڑی باؤٹری میں قائم ایک لگژری گاڑیوں کے ادارے کے پاس پہنچ گئی جہاں اب اسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق شہزادے اینڈریو نے اپنی گرفتاری سے متعلق سرچ وارنٹس ختم کروانے کے لیے پولیس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

سابق شہزادے اینڈریو کو فروری میں سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اینڈریو پر جیفری ایپسٹین کو سرکاری دستاویزات بھیجنے، غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

اینڈریو نے ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غیر قانونی کام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی اس دوستی پر افسوس ہے۔