پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا

کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز منعقد ہوئے۔ 

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو پلان سے آگاہ کیا۔

بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نیٹ سیشن میں بولرز کو مختلف پلان دیے جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کو مشقیں کروائیں۔

پاکستان کے علاوہ سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف رہی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔