روزانہ کی غذا میں سلاد کی شمولیت کے جسم پر مرتب حیران کن طبی فوائد

علامتی فوٹو

طبی اور غذائی ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیوں پر مشتمل سلاد کھانے کی عادت سے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے صحت بخش اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔

ماہرین کے مطابق سلاد میں موجود فائبر کی وافر مقدار معدے کی کارکردگی اور باؤل موومنٹ کو بہتر بناتی ہے، جس سے قبض اور ہاضمے کی دیگر شکایت دور ہوتی ہیں۔

سبز پتے والی سبزیاں اور سلاد خون میں بیڈ کولیسٹرول (LDL) کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے دل کے دورے اور شریانوں کے امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

سلاد میں کیلوریز کم اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو انسان کو جلدی بھوک نہیں لگنے دیتی اور وزن کو متوازن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

سلاد کے ذریعے جسم کو وٹامن A، C، K اور مختلف منرلز کا خزانہ ملتا ہے، جو قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کی شادابی کے لیے بھی مفید ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔