روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی علاقے سائبیریا میں طاعون کی وباء پھیلنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا کہ وبائی صورتحال کے حوالے سے میڈیا پر شائع زیادہ تر رپورٹیں جھوٹی ہیں۔
ترجمان کریملن نے مزید کہا کہ طاعون سے متعلق تحقیقی ادارے کی ملازمہ کی ہلاکت کی تحقیقات میں امریکی پیشکش کا علم نہیں۔
روسی حکام کے مطابق تحقیقی ادارے کی ملازمہ کی طاعون سے ہلاکت کا ثبوت نہیں ملا اور صورتِحال قابو میں ہے۔