ایران آبنائے ہرمز پر مکمل قبضہ کھو چکا: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو— فائل فوٹو 

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ملنے والے متعدد مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔

یونان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کھو چکا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور اس کے ذریعے اب جتنی مقدار میں تیل باہر جا رہا ہے، وہ بالکل اتنا ہی ہے جتنا اس کی بندش سے قبل جا رہا تھا۔

مارکو روبیو کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔