کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔

دونوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔ 

جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازے جانے پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں۔

جوڑے کے ہاں جولائی 2025ء میں پہلی بیٹی سَرایاہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023ء کو جیسلمیر میں ہوئی تھی۔

کیارا اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، دونوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔