انوشکا شرما اور والدین کی 25.8 کروڑ کی بمپر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے ورسووا علاقے میں ایک ہی دن دو الگ الگ پرتعیش اپارٹمنٹس کی رجسٹریشن کروا کر رئیل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کردی۔ 

انوشکا شرما نے ٹاور A کی 24ویں منزل پر 14.9 کروڑ روپے کی قیمت میں 2,153 اسکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ خریدا، جس کے لیے 74.48 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ اس اپارٹمنٹ کے ساتھ گاڑیوں کے لیے 3 کورڈ پارکنگز بھی شامل ہیں۔

اسی دن انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما اور والدہ آشیما شرما نے بھی اسی 24ویں منزل پر 10.91 کروڑ روپے میں 1,577 اسکوائر فٹ کا دوسرا اپارٹمنٹ خریدا، جس کی اسٹامپ ڈیوٹی 65.45 لاکھ روپے ادا کی گئی۔

ورسووا کی یاری روڈ پر زیرِ تعمیر ’گودریج اسکائی شور‘ پروجیکٹ میں ان دونوں اپارٹمنٹس کی کل قیمت کا تخمینہ تقریباً 74 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ لگایا گیا ہے، جبکہ ان کا قبضہ جون 2031ء تک ملنے کی توقع ہے۔