وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی بڑھانا ہو گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام بنیادی ضرورت ہے، مقامی سرمایہ کار فعال ہوں گے تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈسکوز میں ترکیہ کی 3 کمپنیوں کی دلچسپی نظر آئی ہے، لندن اور نیویارک کے سرمایہ کار ہماری سمت کو درست سمجھتے ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر توجہ دے رہی ہے، معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ بھی ہماری ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ذمے دارانہ اور پائیدار نمو ہماری توجہ ہے، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی بلندیوں کو چھوا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پائیدار معاشی استحکام کا سفر جاری ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔