ذاتی خیال ہے کہ اماراتی طیارہ واقعے کا ذمّے دار ایران ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعہ کا ذمہ دار ایران ہے۔ 

صحافی نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اماراتی طیارے کے واقعے کا ذمہ دار ایران ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسا ہی سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے اڈے سے امریکی بمبار طیارے دھمکی کے باعث واپس بلائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ طیارے منتقلی کے معاملے پر معلوم ہے کہ دھمکی دینے والے کون ہیں۔