یمنی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے تعز کے ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ یمنی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کو شہر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سرکاری فورسز نے المخا بندرگاہ کا مکمل کنٹرول بھی سنبھال لیا۔
اس سے قبل یمنی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری فورسز نے حوثیوں سے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔
یمن میں سرکاری فورسز کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں 1700 سے زائد جنگجووں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یمنی سرکاری فورسز کا کہنا تھا کہ ذوباب اور باب المندب میں اسٹریٹجک مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ذوباب میں موجود حوثی عناصر ہتھیار ڈال دیں۔