سونو نگم نے ممبئی میں 17 کروڑ روپے کی مزید جائیداد خرید لی

سونو نگم : فوٹو بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں 17 کروڑ بھارتی روپے کے تین کمرشل آفسز خرید لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تینوں آفسز ممبئی کے لوکھنڈوالا روڈ پر واقع سندروان کمپلیکس کی ایسٹن بلڈنگ میں ہیں جن کی خریداری کے بعد 6 اگست کو رجسٹریشن کروائی گئی۔

دستاویزات کے مطابق سونو نگم نے پہلی منزل پر واقع دو متصل کمرشل آفس 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے۔ جن کی خریداری پر 96 لاکھ روپے  ڈیوٹی ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ سونو نگم نے عمارت کے بیسمنٹ میں اسٹیک پارکنگ سسٹم کے تحت 4 کار پارکنگ اسپیسز بھی حاصل کیں، جبکہ ایک اور خریداری میں اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک اور آفس ایک کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا۔ جس پر 6 لاکھ روپے ڈیوٹی عائد ہوئی۔