ماروول اسٹوڈیوز کی بلاک بسٹر فلم’ایونجرز اینڈ گیم‘ نے دوبارہ ریلیز ہونے پر ایک بار پھر دھوم مچا دی۔
فلم’ایونجرز اینڈ گیم‘ نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
2019ء میں ریلیز ہونے والی فلم کی باکس آفس پر کمائی اب تقریباً 2.925 ارب ڈالرز ہو گئی ہے، جبکہ فلم ’اوتار‘ کی باکس آفس پر مجموعی کمائی تقریباً 2.923 ارب ڈالرز ہے۔
فلم’ایونجرز اینڈ گیم‘ کی حالیہ نمائش نے اس کی کمائی میں نمایاں اضافہ کیا اور فلم کو ایک بار پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنا دیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز 2021ء میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد فلم’اوتار‘ کو مل گیا تھا لیکن اب 5 سال بعد فلم’ایونجرز اینڈ گیم‘ نے دوبارہ سبقت حاصل کر لی ہے۔