ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز مہنگا ہو کر 4150 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔