اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج پاکستان پہنچیں گے: سفارتی ذرائع

انتونیو گوتریس—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج پاکستان پہنچیں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں امریکا میں دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس دورۂ پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں پر گفتگو ہو گی، جبکہ امریکا اور ایران کے مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ بھی کریں گے، جبکہ ایم او جی آئی پی ہیڈکوارٹرز بھی جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریس جمعرات کو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے نیویارک روانہ ہوں گے۔