ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سمجھ لے کہ معاملے کو طول دینے اور یکطرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور اب ختم ہو چکا۔
ایک بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا موقف مکمل واضح اور ٹھوس ہے، امریکا جب تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 7 ایرانی شرائط پوری نہیں کرتا آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکا میڈیا پر کچھ اور کہتا ہے اور ثالث کے ذریعے تجاویز بھی بھیج دی ہیں، ایران اپنی قومی سلامتی کی بنیاد امریکی حکام کے بیانیے پر نہیں بناتا۔