برطانیہ میں رواں ہفتے سرد ہواؤں کا آغاز، درجہ حرارت میں کمی متوقع

فوٹو :رائٹرز

برطانیہ میں طویل گرم موسم کے بعد رواں ہفتے سرد ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی انگلینڈ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

لندن میں بدھ کے روز دن کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کو 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں رواں برس موسم گرما طویل رہا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق 2026 برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔