ارباز خان کا سلمان خان سے متعلق سوال پر اظہار ناگواری، واک آؤٹ کرگئے

بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان خان متعلق سوال پر ناگواری کا اظہار کیا اور تقریب کا واک آؤٹ کردیا۔

59 سالہ ارباز خان نے ممبئی میں جیولری برانڈ کی تقریب کے دوران اپنے 60 سالہ بھائی سلمان خان سے متعلق سوال پربات درمیان چھوڑ کر چلے گئے۔

ارباز خان سے ایک صحافی نے سپر اسٹار سلمان خان کے بگ باس 20 میں دیے گئے حالیہ بیان سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش کی۔

اداکار و پروڈیوسر نے صحافی کی بات کاٹی، اپنی ناگواری ظاہر کی اور تقریب سے واک آؤٹ کرگئے، انہوں نے اس نوعیت کے سوال کو غیر متعلقہ بھی قرار دیا۔

انہوں نے میڈیا سے استفسار کیا کہ صحافی نے جو سوال پوچھا کیا وہ آج کے جیولری ایونٹ سے متعلق تھا؟ میں نے اس سوال کو اس لیے رد کیا۔

سلمان خان نے بگ باس 20 کی حالیہ قسط میں فوٹوگرافرز کے غیر اخلاقی اور نجی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی خاص طور پر خاتون اداکاروں کی تصاویر لینے پر شدید تنقید کی تھی۔