امریکی سینیٹ کے سینئر ڈیموکریٹس ارکان نے وینزویلا کے تیل کے شعبے میں محکمۂ دفاع کی مجوزہ سرمایہ کاری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیے۔
سینیٹرز نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وزیرِ توانائی کرس رائٹ سے معاہدے کی مکمل دستاویزات اور قانونی و مالی جانچ کی تفصیلات طلب کر لیں۔
دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت امریکی حکومت کو وینزویلا کے تیل کے ذخائر سے منسلک ایک نجی توانائی کمپنی میں حصہ مل سکتا ہے۔
سینیٹرز کا کہنا ہے کہ متعلقہ قانون محکمۂ دفاع کو غیرملکی نجی توانائی کمپنیوں میں براہِ راست سرمایہ کاری کا اختیار نہیں دیتا۔
سینیٹرز نے معاہدے سے سیاسی یا ذاتی مفادات کے ممکنہ فائدے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد طویل مدتی توانائی سلامتی اور تزویراتی ذخائر کو مضبوط بنانا ہے۔