بےقابو گاڑی ہجوم سے ٹکرا گئی، 10 افراد زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا کے مشرقی شہر نیوکاسل میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں 5 سالہ بچی اور 67 سالہ شخص شامل ہیں، جبکہ دیگر 8 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق معلوم نہیں ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب لوگ نیشنل رگبی لیگ کے فائنل کے لیے روانہ ہونے والی ٹیم کو الوداع کہنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔