فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر لب کشائی کردی۔
ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ جی سیون ممالک 4 ماہ میں 100 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ ریفائنریز میں پیداوار کو بڑھانے کےلیے پیدا واری عمل کو مزید لچکدار بنانا ہوگا۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر 4 ماہ میں 100 ملین بیرل تیل ذخائر سے استعمال کیا جائے گا۔ شراکت دار ممالک میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں سے گریز کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا، برطانیہ کی نمائندگی فارن سیکریٹری ایڈملی بینڈ نے کی۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ڈیزل کی فی لیٹر اوسط قیمت پہلی مرتبہ 2 پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، ٹرانسپورٹ سیکرٹری کے مطابق برطانیہ میں ڈیزل کی سپلائی کو خطرہ نہیں۔