فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ کا مسلسل چوتھے دن احتجاج، 400 سے زائد اسکول بند

فوٹو: رائٹرز 

فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ نے مسلسل چوتھے دن سڑکوں پر احتجاج کیا، آج 400 سے زیادہ اسکول احتجاج کے باعث بند رہے۔

لِل شہر میں سیکڑوں طلبہ نے احتجاجی مارچ کیا، مظاہرین نے کہا کہ اسکولوں میں طلبہ کی گنجائش سے زیادہ تعداد، اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے باعث تعلیم کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔

ملک بھر میں ہائی اسکول کے طلبہ متبادل اساتذہ کی بھرتی، تعلیمی وسائل میں اضافے اور بہتر تعلیمی سہولیات کے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر احتجاج میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔

 رپورٹ کے مطابق احتجاج فرانس کے سیکڑوں اسکولوں تک پھیل گیا جبکہ بعض جامعات میں بھی طلبہ نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔