بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے 65 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مبینہ ’مٹھی ریور ڈی سلٹنگ اسکام‘ کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ٹیم نے ڈینو موریا کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر تقریباً 8 گھنٹے طویل تفتیش اور سنسنی خیز پوچھ گچھ کی، جس کے بعد ثبوت ملنے پر انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ کیس ممبئی کی مٹھی ندی کی صفائی اور کنٹریکٹس کی تقسیم میں ہونے والے 65 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مبینہ گھپلے سے متعلق ہے، جس میں ڈینو موریا کی مالی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔
گرفتاری کے بعد ڈینو موریا کو طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔