ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے اہم پیشرفت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ملائیشیا میں پاکستانی چاول کے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چاول کی 70 ہزار میٹرک ٹن اضافی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور معیشت کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے حدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔