پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے غیر حاضری پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث مجھے سانس لینے میں کچھ دشواری کا سامنا ہے۔
صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا اور ان کی محبت، فکر اور تشویش پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے دمے کی شکایت ہے اور لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث حالیہ دنوں میں مجھے مناسب طریقے سے سانس لینے میں کچھ دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم میں الحمدلِلّٰہ بالکل ٹھیک ہوں۔
صبا قمر نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ طبیعت بہتر محسوس ہونے پر سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک رہوں گی اور انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے آپ سے جڑی رہوں گی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر مداحوں کا مسلسل ساتھ دینے اور محبت کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے محبت کرتی ہوں۔