برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار

برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم رائل ایئر فورس فئیر فورڈ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار ہوا۔

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر سے 27 سالہ شخص کو ٹیررازم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایک 26 سالہ برطانوی شخص سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، پولیس کے مطابق ویسٹ منسٹر کے علاقے میں دو مقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو 20 سے 30 برس کے گرفتار 5 افراد ضمانت پر ہیں۔