امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر واپس نہیں آسکیں گی

فوٹو: رائٹرز 

امریکی تیل و گیس کمپنیوں نے سروے میں خبردار کیا ہے کہ امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر واپس نہیں آسکیں گی۔

امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈ سروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور یوکرین کے روسی ریفائنریوں پر حملوں کے وسیع تر معاشی اثرات اب نظر آنا شروع ہو رہے ہیں اور ایندھن کا یہ بحران آنے والے مہینوں میں عالمی توانائی منڈیوں پر دیرپا اثر ڈالے گا۔

امریکا کی جانب سے ڈیزل کی برآمدات کی پابندی پر غور پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وقتی طور پر قیمتیں کم ہوں گی لیکن بعد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس کے باعث مہنگائی مزید بڑھے گی۔

تجزیہ کاروں نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے خلاف ووٹر کی ناراضی بڑھنےکے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

 خیال رہے کہ امریکا میں ستمبر میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت ساڑھے 6 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچی ہے۔