ایشین گیمز پہلا سیمی فائنل، بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف

اسکرین گریب

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 112رنز کا ہدف دیا ہے۔

جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے، بنگلا دیش کی جانب سے توحید حیدوری 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سیف الاسلام نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے سفیان مقیم نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عرفان منہاس نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کیے۔

بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔