عراق میں امریکا اور اتحادی ممالک کا فوجی مشن باضابطہ طور پر ختم ہوگیا: پینٹاگون

تصوہر سوشل میڈیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق عراق میں امریکا اور اتحادی ممالک کا فوجی مشن باضابطہ طور پر ختم ہوگیا۔

پینٹاگون کے مطابق اتحادی افواج اور فوجی ساز وسامان کا کردستان میں واقع اربیل ایئر بیس سے انخلا مشن کے اختتام کی علامت ہے۔ 

پینٹاگون کے مطابق امریکا عراق کو سیکیورٹی کے شعبے میں ٹارگیٹڈ تربیت اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کرتا رہے گا۔ 

پینٹاگون کے مطابق توقع ہے عراقی سیکیورٹی فورسز داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کریں گی۔ 

ادھر عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی مشن کا اختتام دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مشن کا اختتام عراق کی اپنی سلامتی اور استحکام کی مکمل ذمہ داری سنبھالنے کی طرف منتقلی ہے۔