دبئی واپس موڑی گئی پرواز پھر اسرائیل کی جانب موڑ دی گئی: فلائٹ ڈیٹا

فوٹو: رائٹرز 

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق دبئی واپس موڑی گئی پرواز پھر اسرائیل کی جانب موڑ دی گئی، جس کے بعد دبئی کی پرواز کو تل ابیب اترنے کی کلیئرنس مل گئی۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق پرواز کو سوا 2 گھنٹے کے سفر کے بعد واپس موڑا گیا تھا۔ پرواز کو واپس دبئی کی بجائے تل ابیب ایئرپورٹ کے روٹ بھیجا گیا، پرواز کا دبئی ڈائیورٹ کا اسٹیٹس بھی ختم کر دیا گیا۔

اسرائیل جانے والی پرواز نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، دوران پرواز ایمرجنسی اور ہائی جیکنگ کے ہنگامی کوڈ جاری ہونے پر کھلبلی مچ گئی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اسرائیل جانے والی پرواز پائلٹس کے درمیان لڑائی کے بعد ہنگامی سگنلز بھیجتے ہوئے سعودی عرب کی جانب موڑ دی گئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ، پائلٹس کے درمیان دورانِ پرواز مبینہ طور پر ہاتھاپائی کے باعث ہائی جیکنگ کا سگنل فعال ہوا ، ایئرلائن کی طیارہ بحفاظت سعودی عرب کے شہرتبوک میں لینڈ کرنے تمام 180 مسافروں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب اسرائیل نے واقعہ دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے  طیار ہ سادہ کپڑے پہنے پائلٹس کی دوسری ٹیم سے لینڈ کروانے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی تھی، زیر تفتیش معاون پائلٹ کا تعلق عمان سے ہے۔