اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 927 ارب روپے ہوگئی۔