لاہور میں تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سفر کے دوران خاتون اور ڈرائیور میں بحث ہوئی، جس کے بعد رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔