ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں صدارتی گاڑی ’دی بیسٹ‘ کے اندر موجودگی کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

27 ستمبر کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ بظاہر گہری سانس لیتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو میڈیناہ کنٹری کلب میں پریزیڈنٹس کپ میں شرکت کے لیے ان کی آمد کے موقع کی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے صحت کے مسئلے کی علامت قرار دیا، تاہم دیگر افراد نے کہا ہے کہ محض مختصر ویڈیو کی بنیاد پر کسی طبی مسئلے کا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

 ایک فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو میں سانس لینے میں کسی واضح شدید دشواری کی تصدیق نہیں ہوتی۔

ٹرمپ نے اس کے بعد پریزیڈنٹس کپ کی تقریب میں شرکت کی، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اختتامی تقریب میں ٹرافی پیش کرنے میں بھی حصہ لیا۔