انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ رکھنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔
آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں، کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔
شیڈول کی رونمائی کے لیے تقریب پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے ہو گی۔
واضح رہے کہ 14 ٹیموں کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔