امریکا، فوجی اکیڈمیوں میں سویلینز کی بھرتی روکنے کا اعلان

فائل فوٹو

امریکی فوجی تربیتی اکیڈمیوں میں مستقل تدریسی آسامیوں پر سویلینز کی بھرتی روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ملٹری اکیڈیمیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سویلین پروفیسرز کو مستقل ملازمت دینے کا عمل فوری طور پر روک دیں۔

جاری کردہ میمو کے مطابق یہ فیصلہ فوجی اکیڈمیوں کی توجہ دوبارہ جنگی صلاحیتوں پر مرکوز کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ یہ تبدیلی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھی کہ اکیڈمیاں فوجی قیادت کی تربیت کے اپنے ’جنگی مشن‘ پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔