وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ’تاریخ پر تاریخ‘ والا معاملہ قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل ملک اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان نے گفتگو کی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ 4 اکتوبر سے بھی آگے جائیں گے، ان کی تیاری نہ پہلے مکمل تھی نہ اب ہے۔
انہوں نے حلفاً کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے لوگوں نے ہفتے کو رابطہ کرکے کہا خدارا کوئی راستہ نکالیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے حوالے سے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے مگر گورنر راج یا ایمرجنسی کے آئینی آپشنز موجود ہیں۔
ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت خیبر پختوخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائے گی تو یہ حکومت کی سیاسی غلطی ہوگی، ہم نے 4 اکتوبر کو آنا ہے، حکومت کو تھکانا ہماری حکمت عملی ہے۔