اسکردو میں علی شیر خان انچن پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیاسی نعرہ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کھیل کے اختتام پر سیاسی نعرے لگانے پر نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ اسکردو نے کھیل کے اختتام پر سیاسی نعرے لگانے والے کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
سیشن کورٹ کے سینئر جج خورشید احمد نے ملزم کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیا۔
ملزم کو پولیس نے گزشتہ روز پولو گراؤنڈ سے سیاسی نعرہ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔