بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیت امیتابھ یا خانز نہیں تو پھر کون؟

بالی ووڈ میں جب بھی بے پناہ دولت اور مالی کامیابی کا ذکر ہوتا ہے تو ذہن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان یا پھر امیتابھ بچن کا نام آتا ہے لیکن تاز ترین مالیاتی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کا سب سے امیر ترین فرد کوئی اداکار نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز میوزک اور فلمی کمپنی کے چیئرمین بھوشن کمار اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری کے امیر ترین شخص ہیں۔ 

ٹی سیریز کو بلندیوں پر پہنچانے والے بھوشن کمار کی کل اثاثہ جات کی مالیت تقریباً 36 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جو بالی ووڈ کے کسی بھی دوسرے خان یا سپر اسٹار سے کہیں زیادہ ہے۔

بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے اثاثے جہاں چند ہزار کروڑ کے قریب ہیں، وہی بھوشن کمار کی کمپنی کے میوزک رائٹس، یوٹیوب چینل اور متعدد ہٹ فلموں کی پروڈکشنز نے انہیں سب سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔ 

گلشن کمار کی موت کے بعد بھوشن کمار نے ٹی سیریز کا کنٹرول سنبھالا اور اسے ناصرف بھارت کا سب سے بڑا میوزک لیبل بنایا بلکہ یوٹیوب پر دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا چینل بھی بنادیا۔