ایرانی قونصل خانے نے سفارتی پیغام دینے کیلئے فلم ’باہوبلی‘ کا ویڈیو کلپ شیئر کر دیا

— فوٹو اسکرین گریب 

ایران کے قونصل خانے نے سفارتی پیغام دینے کے لیے بھارتی سنیما کی مشہور فلم ’باہوبلی: دی بگننگ‘ کا ویڈیو کلپ شیئر کر دیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے سفارتی پیغام کو فلم ’باہوبلی‘ میں دکھائے گئے جنگ کے ایک منظر سے جوڑ دیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے منسوب یہ پیغام درج کیا گیا ہے کہ ’ایران اپنا سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے گا‘۔

پوسٹ میں فلم ’باہو بلی‘ کے جس منظر کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے اس میں بھارتی اداکار پربھاس سپہ سالار کے روپ میں کالکیا فوج کے مقابلے میں اپنی فوج کی قیادت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا  جب کسی ایرانی سفارتی مشن نے اپنے آن لائن پیغام کے لیے تیلگو سنیما کا استعمال کیا ہو۔

23 ستمبر کو زمبابوے کے دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر طنز کرتے ہوئے تیلگو فلم ’بھگونت کیسری‘ کا 58 سیکنڈ کا ایک سین شیئر کیا تھا۔