جوبن نوٹیال کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش

جوبن نوٹیال—فائل فوٹو

بھارتی پلے بیک گلوکار جوبن نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوبن نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔

جوبن نوٹیال نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب والد بن گیا ہوں اور میرا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

گلوکار نے بتایا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں گھر واپس آ چکے ہیں اور خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ جوبین نوٹیال 14 جون 1989ء کو دہرادون، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے اور وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک سنگر ہیں، جنہیں آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔