امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران حادثہ

— فائل فوٹو

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران کیریئر ایئر ونگ 3 سے وابستہ 2 بحری ہوا باز طیارے سے باہر نکل گئے۔

امریکی بحریہ کے مطابق حادثہ ورجینیا کے ساحل کے قریب پیش آیا، طیارے کے دونوں اہلکاروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، تاہم حادثے میں جہاز پر موجود 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے حادثے کے شکار طیارے کی قسم اور واقعے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

دوسری جانب امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرقِ وسطیٰ روانہ ہو گیا۔

امریکی اخبار کے مطابق جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ اتوار کو کیلی فورنیا سے روانہ ہوا جو پہلے سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات جنگی بحری جہاز جارج واشنگٹن کی جگہ لے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق تھیوڈور روز ویلٹ ایران کی ناکہ بندی کرنے والی امریکی بحری فوج کے دستے میں شامل ہو گا۔