اسلامی تعاون تنظیم نے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد کے تقدس پر کھلا حملہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف عمل قرار دیا ہے۔
او آئی سی سیکریٹریٹ کے مطابق اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، اور اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔
او آئی سی سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس مقامات پر حملے روکنے اور ان کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔