خاص ایجنڈے کے تحت حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے، بصورت دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت امیرِ جماعتِ اسلامی سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے۔

 لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ ترجیحِ اوّل ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال پر حافظ نعیم الرحمٰن نے بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔