متحدہ عرب امارات کے صدر کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تصدیق

اماراتی خبر ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتوار کو میزبانی کی تصدیق کی ہے۔ 

خبر ایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر یو اے ای اور اسرائیلی وزیرِاعظم نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ابوظبی میں اتوار کو ملاقات کی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا۔