دشمن کے بجائے آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے: حبیب اللّٰہ سیاری

ایرانی فوج کے نائب کمانڈر حبیب اللّٰہ سیاری—فائل فوٹو

ایرانی فوج کے نائب کمانڈر حبیب اللّٰہ سیاری نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کے بجائے آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے۔

حبیب اللّٰہ سیاری نے کہا ہے کہ دشمن کے دعوؤں کے باوجود ایران آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور اس کے مشرقی علاقوں میں کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغربی حصے، خود آبنائے اور خلیج فارس میں پاسداران انقلاب کی بحریہ جبکہ مشرقی حصے اور شمالی بحر ہند میں ایرانی بحریہ مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کو بحری تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے باعث جنگ کے خاتمے اور بحری آمد و رفت کی بحالی کے لیے تعطل برقرار ہے۔