قومی اسمبلی کے حلقے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ نے میدان مار لیا۔
حلقہ این اے 168 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ 79 ہزار 306 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوگیا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران مخالف امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا اور دھکم پیل بھی ہوئی۔
ن لیگی امیدوار کے حامیوں نے مخالف امیدوار کے حامی پر جعلی ووٹ کاسٹ کروانے کا الزام بھی لگایا۔
قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ضمنی الیکشن ن لیگی رہنما ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث ہوا۔